حساس اداروں کی کارروائی، ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر پنجاب‘ کراچی اور بلوچستان سے مزید چار ایجنٹ گرفتار

منگل 29 مارچ 2016 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) حساس اداروں نے ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر پنجاب‘ کراچی اور بلوچستان سے مزید چار ایجنٹ گرفتار کرلیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید انکشافات سامنے آرہے ہیں گرفتار بھارتی ایجنٹ نے مزید بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف کیا جس کے بعد حساس اداروں نے کراچی‘ پنجاب اور بلوچستان میں چھاپے مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے مزید چار ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جنہیں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بلوچستان سے گرفتار ایجنٹ دیپک کمار پرکاش کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے جس کو بھارتی ”را“ کے انڈر آفیسر نے ”را“ سے منسلک کرایا تھا جسے بھارتی ویزے میں توسیع اور پچاس ہزار روپے دیے گئے تھے دیپ کمار کا ایک بھائی بھارت میں رہتا ہے جسے وہاں پر چار سے پانچ لاکھ روپے دیے گئے گرفتار ہونے والے دوسرے ایجنٹ کا نام ندیم اکا انکل اور تیسرے کا نام شفیق ہے جنہیں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔