ڈاکٹر عافیہ کے متعلق افواہیں تکلیف دہ ، ان افواہوں کی تصدیق کرنا حکومتی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، ڈاکٹر عافیہ کی موت سے متعلق خبر اگرجھوٹی ہے تو حکومت اسکو پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، حکومت نے اب تک اس افواہ کے بعد ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہمارے پاس اس افواہ کی تصدیق یا تردید کرنے کے کوئی ذرائع نہیں ہیں، بیان

جمعرات 31 مارچ 2016 10:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے متعلق افواہیں ہمارے لیے تکلیف دہ ہیں اور ان افواہوں کی تصدیق کرنا حکومتی ذمہ داری ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبر اگرجھوٹی ہے تو حکومت اس کو پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ حکومت نے اب تک اس افواہ کے بعد ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ہمارے پاس اس افواہ کی تصدیق یا تردید کرنے کے کوئی ذرائع نہیں ہیں۔ بدھ کے روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے امریکہ میں ناکردہ گاہوں کی سزا گزارنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں جو پوری قوم کیلئے اذیت ناک ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افواہوں کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے اپنے موقف کو سامنے رکھے تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کام کرنے والوں کو صورتحال کی درستگی کا علم ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے ان افواہوں سے متعلق کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے کسی اہلکار نے اب تک اس افواہ سے متعلق ہم سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی رابطہ کرنے پر کسی قسم کا جواب دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ رویہ انتہائی تکلیف دہ اور اذیت ناک ہے حکمرانوں کی یہ سازش ایک گھناؤنی سازس معلوم ہوتیہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلانے والوں کا یہ کارنامہ ایک منظم بین الاقوامی سازش ہے جس کے تہت وہ اس طرح کی افواہیں پھیلا کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بین الاقوامی مسئلے پر پوری دنیا میں پھیلی ہوئی تحریک اور بین الاقوامی کارکنوں کو مایوس کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو پابند کیا تھا کہ وہ ہر ہفتے عافیہ کی خیریت سے آگاہ کریں اور ان کے اہلخانہ کی ملاقات کروائیں اور وزیر اعظم صاحب کو ان کے امریکی دورے میں عافیہ صدیقی کے مسئلے کو اٹھانے کی ہدایت کی کیونکہ یہ واقعہ پاکستانی حدود میں پیش آیا لہذا ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں کی جائیں لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا انہوں نے مزید کہا کہ موت کی افواہوں کی گردش کے بعد عافیہ موومنٹ سیکرٹریٹ میں لوگوں کا سیلاب اور کالز کا تانتا بدھا ہوا ہے اور حکومتی رابطہ نہ کرنے سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ اب ہم قوم کی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کو گھر واپس لائیں۔

متعلقہ عنوان :