سعودی عرب نے فاٹا کے بے گھر خاندانوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کیلئے عالمی ادارہ برائے خوراک کو فراہم کردیں ،سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی‘ مذہبی ثقافتی اور اقتصادی حوالے سے لازوال تعلقات قائم ہیں،سعودی سفیر کا سفارتخانے میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) سعودی عرب کی جانب سے فاٹا کے عارضی بے گھر ہونیوالے ایک لاکھ 48 ہزار خاندانوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کیلئے عالمی ادارہ برائے خوراک کو فراہم کردی گئی ہیں۔ کھجوریں حوالے کرنے کیلئے سعودی عرب کے اسلام آباد میں واقع سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے پاکستان میں متعین سفیر عبدالله مرزوق الزھرانی نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی‘ مذہبی ثقافتی اور اقتصادی حوالے سے لازوال تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے حال ہی میں سعودی عرب کے دورہ کی مثال دیتے ہوئے کہ اکہ اس دورے کے دوران انہوں نے سعودی فرماروا شاہ سلمان سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کیلئے بہت ہی خصوصی اہمیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں پیداکرنے والے ممالک میں شامل ہے اوریہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے ۔

اس موقع پرعالمی ادارہ برائے خوراک کی پاکستان میں نمائندہ لولاکاسترونے کہاکہ کھجورذائقہ سے بھرپورطاقتورخوراک ہے جوکہ غذائی کمی کوپوراکرنے میں اہم کرداراداکرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے یہ خوراک فراہم کرنے پران کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے ادارے کی جانب سے جن خاندانوں کوکھجوریں فراہم کی جائیں گی ،ان کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ہزار24میٹرک ٹن گندم عالمی ادارہ خوراک کوفراہم کی گئی ،جسے بھی تقسیم کیاجارہاہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی اورسرحدی امورکے ایڈیشنل سیکرٹری طارق حیات خان نے سعودی عرب کی جانب سے کھجوریں فراہم کرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان لازوال تعلقات ہیں اورسعودی عرب کی جانب سے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی بھرپورمددفراہم کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :