نیزہ پیر سیکٹر،بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں،بھارتی فائرنگ سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آئی ایس پی آر ،ڈی جی ایم او ز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پیر 11 اپریل 2016 09:28

نیزہ پیر سیکٹر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) بھارتی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی سے بھارتی کیمپ میں خاموشی چھا گئی تفصیلات کے مطابق پاک سرحدی علاقے کنٹرول لائن نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فورسز نے ہفتہ کی شب 11-45 پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔

فائرنگ میں مارٹر گولے اور چھوٹے ہتھیار استعمال کئے تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارتی کیمپ میں خاموشی چھا گئی اور توپیں خاموش ہو گئیں چھوٹی موٹی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جو صبح چار بج کر پینتالیس منٹ پر ختم ہوا بھارتی گولہ بار ی سے کسی بھی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا واضح رہے کہ بھارت نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے چھ ماہ بعد پھر فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی شیلنگ اور فائرنگ سے کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں واضح رہے کہ نیزہ پیر سیکٹر میں 3 سے 4 ما ہ پہلے بھی شیلنگ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر سیکٹر بلااشعال فائرنگ کی ہے ،جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزہ پیر سیکٹر پر پانچ گھنٹے تک بلا اشتعال فائرنگ کی ہے،پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی پر ڈی جی ایم او نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے انہیں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کیا اور پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ، ۔