چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے ٹکٹ مانگنا پڑا تو گھر بیٹھ جاؤں گا‘ شاہ محمود قریشی،کارکنان دولت کے بل بوتے پر فیصلے کروانے والوں کو پارٹی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ناکام بنائینگے،کسی کو دولت کی بنیاد پر پارٹی ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،پارٹی کارکنان ہی اصل میں ہما را اثاثہ ہے‘ حامد خان/کنونشن سے خطاب

پیر 11 اپریل 2016 09:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء)تحر یک انصاف کے مر کز ی ڈپٹی پار لیمانی لیڈر شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کسی کی سفارش نہیں میرٹ پر ملیں گے ‘ مجھے دو مرتبہ وائس چیئر مین منتخب کیا گیا اور عمران خان کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے، نظریے کی سیاست کے لیے وزارت خارجہ کو بھی چھوڑ دیا،مجھے پارلیمانی بورڈ میں عزت دی گئی تو ٹکٹس صرف پرفارمنس ملے گی ،چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے ٹکٹ مانگنا پڑا تو گھر بیٹھ جاؤں گا ۔

وہ گزشتہ روز لاہور میں تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار شفقت محمود کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر مر کزی قائدین سیف اللہ خان نیازی،حامد خان ایڈ وکیٹ،رائے عزیز اللہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،صدارتی امیدوار لاہورولید اقبال،رکن قومی اسمبلی منزہ حسن،شریں مزاری اراکین صوبائی اسمبلی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ 126 کے دھرنوں کے بعد تحریک انصاف کے وفد کی قیادت میں نے جبکہ (ن) لیگ کے وفد کی قیادت چوہدری سرور کررہے تھے۔پارٹی کارکنوں کو دھڑے بندی اور نظریہ بندی میں تمیز کرنا ہو گی،مجھے پارلیمانی بورڈ میں عزت دی گئی تو ٹکٹس صرف پرفارمنس پرملے گی ،ٹکٹیں وفاداری اور کارکردگی دکھانے والے امید واروں کو ہی ملیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، کارکن 24 اپریل کو اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تیاری کر یں وہاں عمران خان نئے پاکستان کیلئے خطاب کریں گے۔ تحر یک انصاف کی مر ضی کے مطابق سیاست کر نے کیلئے نہیں بلکہ نظر ے کے بنیاد پر قائم ہوئی ہے اور اگر کوئی دولت مند سمجھتا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر پارٹی میں اپنی مر ضی کے مطابق فیصلے کروائیں گے ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتا اور تحر یک انصاف میں مکمل جمہو ریت ہے اور تمام فیصلے مشاورت اور ملکی اور پارٹی مفادات میں کیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے بعد حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مارپوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور حکمرانوں نے اپنی کر پشن اور لوٹ کر کے پورے ملک اور عوام کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کے اندر نظر یے کی بجائے دولت کے بل بوتے پر فیصلے کروانے والوں کو کارکنان پارٹی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ناکام بنائیں گے ۔

تحر یک انصا ف کے مر کزی رکن حامد خان ایڈ وکیٹ نے کہا کہ پارٹی میں دولت کی بنیاد پر کسی بھی ٹولے کو قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دیں گے اور (ن) ہی کسی کو تحر یک انصاف کو ”تحر یک انصاف (ق) “بنانے دیں گے بلکہ پارٹی کوعمران خان کے نظر یے کے مطابق ہی چلائیں گے اور فیصلہ کارکنوں کی مر ضی کے مطابق ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں اس لیے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے تحر یک انصاف کے مطابق ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو نہ صرف کارکنوں کو انکے حق دیں بلکہ پارٹی میں عمران خان کے مشن کے مطابق مضبوط بنایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو دولت کی بنیاد پر پارٹی ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔پارٹی کارکنان ہی اصل میں ہما را اثاثہ ہے ۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پارٹی میں دولت کی بنیاد اپنی من مانیاں کر نے کی کوششوں کر نیوالوں نے پارٹی انتخابات نہ کروانے کی بہت کوشش کی ہے مگر ہم نے ایسے لوگوں کوپہلے بھی ناکام بنایا ہے اور اب بھی کسی کو پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ عمران خان کے وژن کے مطابق پارٹی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے بعد پارٹی آئین کی باقاعدہ منظوری دی جائیگی اور کارکنوں کیساتھ ملکر پارٹی کو یونین کونسل سے لیکر اوپر تک مضبوط کیا جا ئیگا اور پارٹی میں ذات اور مفاد کی سیاست کرنیوالوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے ۔ شفقت محمودنے کہا کہ تحر یک انصاف کی اصل طاقت اسکے کارکنان ہیں اور کارکنا ن اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے کا میاب کروائیں میں انکی امنگوں کے مطابق سیاست کر وں گا اور پارٹی کو عمران خان کے مشن کے مطابق چلا یا جا ئیگا اس موقعہ پر ولید اقبال ایڈ وکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔