عمران خان نے بے بنیاد الزامات لگائے عدالت جائیں گے،علی مصطفےٰ ڈار، 20 ارب روپے کے ٹاور ہماری ملکیت ہیں محض الزام ہے، والد نے گھرتحفہ میں دیا،قرضہ دونوں بھائیوں نے ادا کیا،دونوں ٹاور جب زیر تعمیر تھے اسی وقت بیچ دیئے گئے تھے ہمارا سارا کاروبار قانونی ہے،خبر رساں ادارے سے گفتگو

پیر 11 اپریل 2016 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فرزند علی مصطفےٰ ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہماری پراپرٹی سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے ۔ ہم انہیں عدالت میں لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی مصطفےٰ ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے جن دو ٹاورز کا ذکر کیا ہے وہ ہماری تعمیراتی کمپنی نے تعمیر کئے تھے اور وہ اب عوام کی ملکیت ہیں یہ کہنا محض الزام ہے کہ یہ 20 ارب روپے مالیت کے ٹاور ہماری ملکیت ہیں علی مصطفےٰ ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے والد نے گھر ہمیں تحفہ میں دیا تھا اور اس پر جو قرضہ تھا وہ ہم دونوں بھائیوں نے ادا کیا اور دونوں ٹاور جب زیر تعمیر تھے وہ اسی وقت بیچ دیئے گئے تھے ہمارا سارا کاروبار قانونی ہے اور ہماری آڈٹ فرم ارنسٹ اینڈ ینگ نامی کمپنی ہے ہمارے تمام معاملات قانون کے دائرے کے اندر ہیں ۔

عمران خان کو الزام لگانے سے پہلے ہر چیز کی تصدیق کرنی چاہئے تھی میں نے اپنے وکیل کو کہہ دیا ہے جلد ہی ہم عدالت میں مقدمہ دائر کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :