کراچی ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ، رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان سے تفتیش کے لیے پولیس کی درخواست ڈی جی رینجرز نے منظور کرلی

پیر 11 اپریل 2016 09:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء)کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ ہوگیا، رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان سے تفتیش کے لیے پولیس کی درخواست ڈی جی رینجرز نے منظور کرلی۔رینجرز ہیڈکواٹرز میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکی جانب سے پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

ظہرانے سے قبل رینجرز اور پولیس افسران کے درمیان شہر میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ ہوگیا۔اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز کی تحویل میں ملزمان سے تفتیش کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست منظور کرلی۔

فیصلے کے تحت پولیس اب رینجرز کے نوے روزہ ریمانڈ میں موجود ملزمان سے تفتیش کرسکے گی۔اس موقع پررا نیٹ ورک پر مزید توجہ دینے اور کراچی آپریشن تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ رینجرزحکام نے آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کی تفتیش بہتربنانے پربھی زوردیا۔

متعلقہ عنوان :