ٹیکس عوام کی امانت ذمہ داروں سے ڈنڈے نہیں ترغیب سے وصول کریں گے: شہبازشریف

پیر 11 اپریل 2016 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) ٹیکس عوام کی امانت ہے ا ور اسے عوام کی بہتری کے لئے استعمال کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ ٹیکس ڈے منانے کا اس سے زیادہ شاندار اور اچھوتا کوئی اور طریقہ نہیں ہوسکتا، ٹیکس وصولی میں شفافیت کی گارنٹی دیتا ہوں۔ ٹیکس ڈے پنجاب میں پہلی بار منایا جارہا ہے اورآج کا دن اس حوالے سے تاریخی اور شاندار ہے ٹیکس ذمہ داروں سے ڈنڈے نہیں ترغیب سے ”ٹیکس“ وصول کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار خادم اعلی پنجاب وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹیکس ڈے اور ریسٹورنٹ انوائس مانٹیرنگ سسٹم کی پہلی قرعہ اندازی اور پی ایس ٹی ہوٹلز کے ذریعے ادا کرنے والوں کے لئے امانت سکیم کی قرعہ اندازی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ٹیکس دینے اور لینے والے گای کے دو پہیے ہیں امانت داری سے خرچ کریں گے آپ بھی ایمانداری سے اور ترجیحی بنیادوں پر ٹیکس دینے والے بنیں۔

ہوٹل کی رسیدوں پر ”اورنج لائن“ آگئی ہے لکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہوٹل مالکان سے کہا کہ ہر عام آدمی کی سواری ہے95فیصد عوام کو ٹوٹی چھوٹی گاڑیوں میں سفر نہیں کرنے دیں گے بلکہ قائد اور اقبال کے پاکستان کو بہترین اور پرامن پاکستان بنائیں گے۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی، چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر زاہد سعید، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع الرحمن چیئرمین پی ٹی بی عمر سیف ایم پی اے آصف سعید منہیس کے علاوہ وائس چانسلرز، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندے ہوٹل مالکان، ایم پی ایز، آئی سی اے پی کے نمائندوں گورنمنٹ آفیسرز ڈی ایف آئی ڈی، ایل سی سی آئی، پی آر اے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صحافیوں اور رمز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں قرعہ اندازی کے شفاف طریقہ کار پر بات کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے لائیو کال کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ کار اور موٹرسائیکل کی قرعہ اندازی میں انعامات حاصل کرنے والوں کو خود انعام نکلنے کا بتایا۔ تقریب اس وقت کشت زعفران بن گئی جب ایک کال جس کی کار انعامات میں نکلی تھی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہاک کہ مجھے یقین نہیں آہا ہے کہ میرا انعام نکلا ہے اور وزیراعلیٰ خود فون کررہے ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے ہاؤس سے کہا کہ سب لوگ تالیاں بجاکر انہیں یقین دلائیں تقریب میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے پی ایف اے اور ٹی ڈی سی پی کے درمیان ایم او یو بھی سائن ہوا