نیدر لینڈ کی پاکستان کو آلو کی بہتر پیداوارمیں مددکی پیشکش،انٹرنیشنل پٹاٹو سنٹر کے ایسوسی ایٹ ریسرچ سائنٹسٹ رومکے وسٹمین کی5روزہ دورے پر پاکستان آمد ،سیمینار،ورکشاپس میں شرکت

پیر 11 اپریل 2016 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) نیدر لینڈ کی پاکستان کو آلو کی بہتر و زیادہ پیداوارمیں مددکی پیشکش،نیدر لینڈ ایمبیسی کی طرف سے مدعو کئے گئے انٹرنیشنل پٹاٹو سنٹر کے ایسوسی ایٹ ریسرچ سائنٹسٹ مسٹر رومکے وسٹ مین کی5روزہ دورے پر پاکستان آئے تو انہوں نے آلو کی بہترو اضافی پیداوار کیلئے مختلف سیمیناز، ورکشاپ سے خطاب کیا اور کاشتکاروں سمیت پاکستان کے بارے زرعی فارم ہاوٴسز کا بھی دورہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈ پاکستان میں بہتر اور معیاری میداوار کیلئے نہ صرف صحت مند بیج فراہم کر سکتا ہے بلکہ اس سے وابستہ جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرسکتا ہے۔

لاہور میں مسٹر رومکے وسٹ مین جو ڈچ سیڈ پٹاٹو پروڈیوسر ز کے ایڈوائز بھی ہیں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ فارم ہاوٴسز اور ریسرچ سنٹرز کیلئے ہماری خدمات حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

نیدر لینڈ پاکستان میں زراعت کی ترقی اور خاص طور پر آلو کی بہتر پیداوارمیں اس کا ساتی ہے۔یاد رہے کہ نیدرلینڈ دنیاکا چوتھا خوشحال ترین ملک ہے جبکہ زراعت کے حوالے سے یہاں کے ماہرین کو دنیا بھر میں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مختلف اقسام کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں، زرعی ماہرین کے ساتھ ملکر پیداواری منصوبوں پر کام کر سکیں، انٹرنیشنل پٹاٹو سنٹر کے ایسوسی ایٹ ریسرچ سائنٹسٹ مسٹر رومکے وسٹ مین کیا آمد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :