لندن ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 اپریل 2016 09:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ جمائما گولڈ سمتھ نے فون کرکے پولیس کو بلوالیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اپنے بیٹوں سے ملاقات کیلئے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کے گھر گئے تھے ن لیگ کے کارکن جن کی سربراہی ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کررہے ھے نے جمائما کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جمائما کے پولیس کو فون کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس سیکیورٹی کیلئے پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :