ایکواڈور میں 7.8شدت کا زلزلہ،ہلاکتیں 233ہوگئیں،1500افراد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم، مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ، 6صوبوں میں ایمرجنسی نافذ ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ساحلی علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت،زلزلے کے جھٹکے کیوٹو سمیت دیگر شہروں میں محسوس کئے گئے، آفٹر شاکس کا خدشہ لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے لی،ایکوا ڈور میں 1979کے بعد یہ شدید ترین زلزلہ ہے جس کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن میں ، گہرائی صرف 19.2کلو میٹر تھی،امریکن جیولوجیکل سینٹر
پیر 18 اپریل 2016 09:58
کیوٹو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں 7.8شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 233 افراد ہلاک اور 1500زخمی ہوگئے ،زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم جبکہ مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ہو گیا، ملک کے 6صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،زلزلے کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی تاہم ساحلی علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،زلزلے کے جھٹکے کیوٹو سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، آفٹر شاکس کے خدشے کے باعث لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں 7.8شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 233ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
کیوٹو کی ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کے عہدیدار ریکارڈو پنہاہیرار کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 233ہوگئی ہے جبکہ 1500افراد زخمی ہیں ۔ زلزلے کے مرکز کی زمین میں گہرائی صرف 19.2کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے۔امریکن جیولوجیکل سینٹر کا کہنا تھا کہ ایکوا ڈور میں 1979کے بعد یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔ ایکواڈور میں آنے والے زلزلے کے باعث سب سے زیادہ تباہی موئسنے اور گوئیایا کوئل کے علاقوں میں ہوئی۔ زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 233افراد ہلاک اور 1500سے زائد زخمی ہوئے ۔زلزلے کے باعث سیکڑوں عمارتوں میں دراٹیں پڑ گئی ہیں جب کہ مواصلاتی نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے، مونٹا کے ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور گرنے کے باعث فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں نے زلزلے کے فوری بعد امداد سرگرمیاں شروع کر دیں۔سیکڑوں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں بیشتر شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے سیکڑوں میل دور دارالحکومت کیوٹو سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہونے کے باعث لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے خطرناک سمندری لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم ایکواڈور حکام کی جانب سے سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب ایکواڈور کے نائب صدر جارج گلاسیڈ نے زلزلے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ملک کے 6صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اورفوج کو اامدادی سرگرمیوں کے لیے بھیج دیا ہے۔ایکواڈور کے نائب صدر جورج گالز نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی کارکن، پولیس اور فوج کو الرٹ بھی کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد دارالحکومت کیٹو کی بجلی بھی منقطع ہو گئی جبکہ مانتا نامی شہر میں کے ہوائی اڈے پر ائیر پورٹ ٹاور گرنے کی اطلاعات ہیں۔ایکواڈور کی ایک بڑی تیل صاف کرنے کے کارخانے (رئفانری)کو بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد کہا کہ ایکواڈور کے ساحلوں پر 0.3سے ایک میٹر تک بلند لہروں کا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ دو روز میں ایشیائی ملک جاپان میں 7.3اور 7.0شدت کے زلزلے آ چکے ہیں، ان زلزلوں میں بھی 41افراد کی ہلاک کے ساتھ ساتھ بڑ پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 18 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ن میں شامل ہو سکتے ہیں، معروف صحافی آفتاب اقبال
-
لاہور ،پانامہ لیکس کے بعد امریکہ بھی پاکستان میں متحرک ہو گیا ،لاہور میں امریکی قونصلر جنرل نے وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی
-
خیبربینک ایم ڈی کے متنازعہ اشتہارکی بورڈ منظوری کادعویٰ بھی غلط ہے، مظفرسید ایڈوکیٹ،ایم ڈی نے متنازعہ اشتہار کی اشاعت کے بعد بھونڈی حرکت عجیب تاویلیں کیں اور دروغ گوئی کے نت نئے پُل بھی باندھنا ... مزید
-
مری میں فریال تالپور ، شہلا رضا اور انور سیال کی گاڑیوں کا چالان
-
خواجہ آصف کی مسلم لیگ ہاوٴس سیالکوٹ میں کھلی کچہری،شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں میں مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کیں ، افسران اور نمائندگان کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
-
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا نظر آتی ہیں،کیپٹن صفدر،اعتزاز احسن اپنی بولی اور خورشید شاہ کسی اور لائن پر چل رہے ہیں، مسلم لیگ کی قیادت جوڈیشل کمیشن پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ ... مزید
-
کراچی،متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت
-
چنیوٹ، معدنیات کی تلاش میں اربوں روپے کرپشن کا انکشاف ،سابق وزیر معدنیات کے خلاف مقدمہ درج
-
راولپنڈی میٹرو ، بجلی کی تنصیبات میں 1 ارب روپے کی کرپشن کا دعویٰ، نیب نے تحقیقات شروع کردیں، کرپشن میں ایک سرکاری اور 2 سیاسی ڈائریکٹر ملوث
-
کراچی ایئرپورٹ ،لیزرلائٹ مارنے سے جہازوں کولینڈنگ میں پریشانی کاسامنا،پولیس نے جہازوں پرلیزرلائٹس مارنے کی تحقیقات شروع کردیں، سعودی، قطر ایئر لائن کے طیاروں پرلیزرلائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ... مزید
-
فیصل آباد ،باپ ہی شیطان بن گیا، بیٹی کے ساتھ زبردستی ،درندہ صف شوہر کیخلاف بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج
-
بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے سے انکار ،پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی
-
اوورسیزپاکستانیوں کوالیکشن لڑنے کاحق ملنا چاہیے،(ن )لیگ نے آج میرے بچوں کی نانی کے گھرکے باہراحتجاج کیا،بچوں کی نانی نے مجھ سے پو چھاکہ کیاتم نے کچھ غلط کیا ہے،میں نے بتایا کہ میں نے نہیں نواز شریف ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،پانامہ لیکس کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت،چوہدری نثار نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی، لندن آتے ... مزید
-
اب میری طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے ،انشا اللہ جلد وطن واپس آجاونگا، لندن میں میرا طبی معائنہ ہوا ہے ، اگر قوم کی دعا ئیں میرے ساتھ ہیں تو سب تسلی بخش ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے غیر ... مزید
-
لندن ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ
-
رضا ربانی نے پانامہ لیکس پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے انکار کر دیا،سینیٹ کے چیئرمین کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، پانامہ لیکس کمیٹی کی سربراہی سے انکار پر اپنے موقف سے آگاہ کیا
-
چھوٹو گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری سے سیاسی سرپرست بے نقاب ہونیکا امکان،پولیس اور وڈیرہ ازم کے ستائے جانے کے بعد غلام رسول چھوٹو نے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے ایک سیاسی گھرانے میں پناہ لی تھی،سیاسی ... مزید
-
پانامہ لیکس انکوائری کمیشن کاایک دو روز میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائیگا،اسحاق ڈار،انکوائری کمیشن تین ممبران پر مشتمل ہو گا، کمیشن کے ممبران کے نام فائنل ہونا باقی ہے، ٹی آر اوز طے کرلئے ،وزیر ... مزید
-
اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوں،پرویز رشید،وزیراعظم کے خاندان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین‘ حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار ... مزید
-
صدرآزاد کشمیرکاگرفتار بھارتی ایجنٹ گلبھوشن یادیو کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
-
سیاستدانوں کے بعد سرکاری و نجی اداروں کی بھی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ،وزیراعظم آف شور کمپنیوں پر پابندی لگا کر باہر بھیجا گیا پیسہ وطن واپس لائیں، صدر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل عادل گیلانی کی گفتگو
-
صدر مملکت کو بھجوائی جانے والے 513قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد
-
بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار را کے ایجنٹوں صدام حسین عرف روشن ماچھی اور بچل سولنگی نے دوران تفتیش بھارتی ایجنٹوں سے رابطوں سے متعلق اہم معلومات ... مزید
-
او آئی سی نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیدیا،او آئی سی اجلاس میں صدرممنون حسین اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے مسئلہ کشمیر پراصولی موقف کی ترجمانی ... مزید
-
پاکستان طالبان کو امن مذاکرات کیلئے تیار کرے ورنہ افغان عوام کبھی اس کے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے،افغان صدارتی ترجمان ،افغان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ چارفریقی گروپ کے اجلاس کے وعدوں ... مزید
-
ایکواڈور میں 7.8شدت کا زلزلہ،ہلاکتیں 233ہوگئیں،1500افراد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم، مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ، 6صوبوں میں ایمرجنسی نافذ ، سونامی وارننگ واپس ... مزید
-
قطر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کا اجلاس بغیر کسی معاہدے کے ختم
-
قطر، خام تیل کی پیداوار، اوپیک اجلاس میں ایران کی عدم شرکت
-
امریکہ، گوانتانامو کے نو یمنی قیدی سعودی عرب منتقل
-
ایتھوپیا میں فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک، درجنوں زخمی،حملہ آور متعدد بچوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، حملہ آوروں کے تعاقب میں ایتھوپین فورسز جنوبی سوڈان میں بھی داخل ہو سکتی ... مزید
-
عراق،شیعہ راہنما مقتدیٰ الصدر نے ملک میں ٹیکنوکریٹ پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کی آخری مہلت دی، العبادی کی تجویز کردہ کابینہ کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.