کراچی ایئرپورٹ ،لیزرلائٹ مارنے سے جہازوں کولینڈنگ میں پریشانی کاسامنا،پولیس نے جہازوں پرلیزرلائٹس مارنے کی تحقیقات شروع کردیں، سعودی، قطر ایئر لائن کے طیاروں پرلیزرلائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے

پیر 18 اپریل 2016 09:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)کراچی ایئرپورٹ پر رات میں جہازوں پرلیزرلائٹ مارنے سے کپتانوں کولینڈنگ میں پریشانی کاسامناہے،پولیس جہازوں پرلیزرلائٹس مارنے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی،قطرایئرلائن کے طیاروں پرلیزرلائٹ مارے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، غیرملکی ایئرلائنوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے ،جہازکے کپتانوں نے کاکہناہے کہ لیزرلائٹ مارنے کی شکایت لینڈنگ کے وقت پیش آرہی ہیں،ایئرپورٹ مینجر کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کو لیزرلائٹوں سے متعلق متعددخط لکھے ہیں لیکن کو ئی کارروائی عملمیں نہیںآ ئی ہے۔

طیاروں پرلیزرلائٹ کے باعث کو ئی حادثہ رونماہوسکتاہے۔رواں ہفتے کے دوران چارطیاروں کولیزرلائٹیں ماری گئی ہیں۔ سی اے اے کی جا نب سے پولیس کو شکایت کی گئی کہ طیاروں کی لینڈنگ کے دوران لیزرلائٹ مارنے سے حادثہ رونما ہو سکتاہے جس پر ایس ایس پی راؤانوارکاکہنا ہے کہ اس سے متعلق کو ئی دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ سپرہائی وے، ماڈل کالونی سمیت ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پیڑولنگ بڑھادی ہے، ایس ایس پی ملیر کاکہناہے کہ سپرہائی وے سے جن علاقوں میں لیزرلائٹ مارنے کی اطلاعات ہیں۔ وہاں کاڈیٹاجمع کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :