چوہدری نثار نے امریکہ میں اپناقیام مزیدبڑھادیا ، جمعرات یاجمعہ کی شام واپس آئیں گے،وزیر داخلہ کے قیام میں توسیع آرمی چیف کے بیا ن کے سلسلے کی کڑی نظرآتاہے،سیاسی حلقے

بدھ اپریل 09:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے امریکہ میں اپناقیام مزیدبڑھادیاہے ،شیڈول کے مطابق وزیرداخلہ کوآج صبح واپس پہنچناتھالیکن اب ان کی واپسی جمعرات کی شام یاجمعہ کی شام تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

سیاسی حلقوں میں وزیرداخلہ کے لندن میں قیام کومختلف نظروں سے دیکھاجارہاہے اورکہاجارہاہے کہ پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل کاکرپشن کے خلاف بیان بہت ہی اہمیت کاحامل ہے اوردوسری طرف چوہدری نثارعلی خان کاامریکہ میں اپناقیام کوبڑھادینابھی اسی سلسلے کی کڑی نظرآتاہے ۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے نیویارک میں اپنے قیام کے دوران صرف ایک تقریب سے ابھی تک خطاب کیاہے اورآن دی ریکارڈابھی تک کوئی اہم ملاقات سامنے نہیں آئی۔نیویارک میں ان کے قیام میں اضافہ مزیدملاقاتوں کاباعث ہوسکتاہے

Your Thoughts and Comments