ٹیکساس: طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ، ایک شخص ہلاک،طوفانی بارشوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ، خراب موسم کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ

بدھ 20 اپریل 2016 10:09

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیا ، شدید بارش سے ایک شخص ہلاک جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوسٹن اور لا گرینگ کے علاقوں میں اٹھارہ انچ بارش ہوئی ہے۔ہوسٹن شہر کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔ خراب موسم کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہیوسٹن میں ستر ہزار افراد کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔جبکہ ٹیکساس ، ارکنساس اور لوزیانا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :