ہیپاٹائٹس کی دو ا بنانے والی 9 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ،سائرہ افضل تارڑ ، پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا میں سستی ترین دوائی مہیا کررہا ہے،سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

بدھ 20 اپریل 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے صحت بیگم سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی دوائی بنانے والی 9 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دنیا میں سستی ترین دوائی مہیا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان کو بتایا ہے کہ دوائی کی فراہمی کیلئے ڈرگ کمپنیوں کو آن بورڈ کیا جارہا ہے اور ڈرگ انسپکٹر اس حوالے سے اپنے اختیارات کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی ڈرگ کمپنی نئی دوائی متعارف کروائے گی تو اس حوالے سے پانچ رکنی ٹیم جاکر منظوری دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہیپاٹائٹس کی دوائی میں کمی رہی ہے اور مسائل بھی ہوئے ہیں ۔ حکومت نے اس حوالے سے بین الاقوامی معیار کی 9 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جس سے یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا میں سستی ترین دوائی مہیا کررہا ہے اور دوسرے ممالک میں مہنگے داموں ملتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :