ملک بھر میں شب برآت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اہل ایمان نے رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار کیا اور اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگیں ، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 23 مئی 2016 10:13

اسلام آباد/کراچی/ لاہور(نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2016ء) ملک بھر میں شب برآت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،اہل ایمان نے رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار کیا اور اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگیں ،جب کہ اس موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کوملک بھر میں شب برآت نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی، اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی، روح پرور اجتماعات میں اللہ تعالی کے حضورگناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، شب برآت کے موقع پر مساجد میں بعد خصوصی نوافل ادا کیے گئے ،شب برآت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ، قبرستانوں کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی ، جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے ۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔