میاں چنوں:بابا عید کیلئے نئے کپڑے لا دیں،ظالم شخص نے 3 سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ کر مار دیا

ڈسکہ میں عید کی شاپنگ کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں بیٹی نے زہر کھا لی،حالت تشویشناک

جمعہ 1 جولائی 2016 09:54

میاں چنوں ، ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) میاں چنوں میں عید کے کپڑے مانگنے پرظالم شخص نے 3 سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ کر ماردیا۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے میں مزدور عبدالرشید کے 3 سالہ بچے محمد حفیظ نے اپنے باپ سے عید کے لیے نئے جوتوں اور کپڑوں کی فرمائش کی، باپ نے طیش میں آکر بچے کو جھڑک دیا جس پر وہ رونے اور ضد کرنے لگا۔

(جاری ہے)

باپ نے غصہ میں آکر بچے کو زمین پر پٹخ دیا جس سے بچہ بے ہو ش ہو گیا ، باپ اسے ہسپتال لایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا، پولیس نے عبدالرشید کو حراست میں لے لیا، ملزم کے 4 بچے ہیں، اس کی بیوی نسیم بی بی ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر گئی ہوئی ہے۔دوسری جانب ڈسکہ میں عید کی شاپنگ نہ کروانے پرماں بیٹی نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ خاتون نے عید کی شاپنگ کیلیے پیسے مانگے تو اس کے خاوند پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر اس نے اور بیٹی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔ ہسپتال میں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :