وزیراعلیٰ پنجا ب نے وزیراعظم کی وطن واپسی پر انکے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ منسوخ کردیا

جمعہ 1 جولائی 2016 09:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں رکھا جانے والا استقبالیہ جلسہ منسوخ کردیاہے پاکستان مسلم لیگ(ن ) پنجاب نے 10جولائی کو وزیراعظم کی وطن واپسی پر بھرپور استقبال کے ساتھ ساتھ استقبالیہ جلسہ کا فیصلہ کیا ہوا تھا تاہم جلسہ کی منسوخی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ملک میں عدم موجودگی اور ملک کے موجودہ حالات جلسہ کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے لہٰذا جلسہ منسوخ کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :