اسلام آباد، حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سترہ رکنی کمیٹی اکیس شہروں کے فیئر مارکیٹ پرائس کے تعین کی رپورٹ پانچ دنوں میں ایف بی آر حکام کو جمع کروائینگے

جمعہ 22 جولائی 2016 10:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء ) حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سترہ رکنی کمیٹی اکیس شہروں کے فیئر مارکیٹ پرائس کے تعین کی رپورٹ پانچ دنوں میں ایف بی آر حکام کو جمع کروائینگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف بی آر اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بلڈرز کے حکام کے مابین مسلسل دوسرے روز مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی سترہ رکنی ٹیم اکیس شہروں کے مارکیٹ پرائس کا تعین کرکے رپورٹ پانچ دنوں میں ایف بی آر کو سمٹ کروائینگے جبکہ ایف بی آر حکام کی ٹیم بھی مارکیٹ پرائس کے تعین کے حوالے سے اپنا کام کرینگے اور دونوں پارٹیاں اگلے بدھ کو دوبارہ ملے گی تاکہ معاملے کو حل کیاجاسکے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ حقیقی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آمد کی موجودگی سے ہم پرامید ہیں کہ معاملہ حل ہوجائے گا رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پانچ دنوں میں فیئر پرائس مارکیٹ کے حوالے سے رپورٹ ایف بی آر کو جمع کروائینگے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے ہر پاکستانی متاثر ہورہا تھا اور ہم نے مذاکرات کے ذریعے اس کنفیوژن کو دو کرنے کی کوشش کی میٹنگ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مارکیٹ پرائس کا تعین کروانے کی ڈیمانڈ سے دستبردار ہوگئی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو ہراساں نہ کیا جائے کیونکہ یہ شعبہ قومی خزانے میں بہت حصہ ڈال رہا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ایسوسی ایشن کے ساتھ حامی بھری ہے کہ کیپیٹل گین اور ایڈوانس ٹیکس آئندہ پانچ سال کی مدت میں ادا کرنے کا قانون بھی جلد پاس کرلیا جائے گا یاد رہے کہ ایف بی آر اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی گزشتہ روز بھی میٹنگ بے نتیجہ رہی تھی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے مارکیٹ پرائس کا تعین کرنے کی مخالفت کی تھی