یورپی یونین کو استحکام کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے ، ویز گراڈ گروپ

جمعہ 22 جولائی 2016 10:19

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )یورپی یونین کے چار اہم ممالک پر مشتمل ’ویز گراڈ‘ گروپ کے مطابق یورپی یونین کو ایسی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، جو رکن ممالک کے پارلیمانی اداروں کو زیادہ مضبوط کریں، یورپی آزادیوں کے احترام کی ضمانت دیں اور مہاجرین کے بڑھتے ہوئے دباوٴ کے پیش نظر سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں وی فور کہلانے والے اس گروپ کے ایک اجلاس میں پولینڈ، ہنگری، چیک ریبپلک اور سلوواکیا کے رہنماوٴں نے بریگزٹ کے تناظر میں یورپی یونین کے مستقبل اور ستمبر میں سلوواکیا میں مجوزہ یورپی یونین سمٹ کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :