اولمپکس گیمز کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

برازیل میں داعش سے تعلق رکھنے والے 10دہشت گرد گرفتار

جمعہ 22 جولائی 2016 10:20

برا زیلیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء )برازیل کی پولیس نے بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں دس دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جو کہ اولمپکس کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق برازیل کے وزیر الیگزینڈر موریس نے بتا یا کہ پولیس نے داعش سے تعلقات کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا جو کہ اولمپکس میں کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ کر رہے تھے تاہم انہوں نے حملے کے لیے خاص ہدف طے نہیں کیا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ پولیس گرفتار دہشت گردوں کے مزید دو ساتھیوں کو تلاش کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ گرفتار افراد دفاع شریعت گروپ کے کارندے ہیں جن کے داعش کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :