خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے ، امیرمقام
عوام سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے ، کرپشن کو ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیراعظم بننا ہے،تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے،پشاور میں جلسے سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 10:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وزیراعظم نوازشریف کے مشیر امیرمقام نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے میں عوام سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ان کے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے، کرپشن کو ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیراعظم بننا ہے اور انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ وزیراعظم کام کرنے سے بنتے ہیں ۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے ہمارے جلسے نے ثابت کر دیا کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں غیر مقبول ہو چکی ہے۔ ا میر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
امیر مقام نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کیلئے کون خدمت اور کون انتشار کی سیاست چمکا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود کے کسی منصوبے کا کہیں نام ونشان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہخیبر پختونخوا کی عوام نے احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کردیا تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے جبکہ ن لیگ کا ایک شیر بڑا جلسہ کررہا ہے مسلم لیگ(ن) کا جلسہ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ لوگ تحریکانصاف کے ساتھ نہیں ہیں خیبر پختونخوا کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان ویژن کو جانتی ہے ۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف کی پوری پارٹی ناکام ریلی میں مصرف ہے تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو برباد کردیا اس لئے صوبائی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں اتنی بڑی عوام نے شرکت کی پرویز خٹک ایک کال پر اتنے بندے اکھٹے کرلیں تو سیاست ختم کردوں گا مسلم لیگ(ن) کے جلسے نے ثابت ک ردیا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی غیر مقبول ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ صو بے کے لوگ پوچھتے ہیں کہ تبدیلی کرپشن کے خاتمے صحت اور تعلیم کے وعدے کدھر گئے امیر مقام نے کہاکہ عوام نے 120دن کے دھرنے کی سازش کو بھی نا کام بنایا۔ پی ٹی آئی نے نے پوری دنیا کے سامنے خیبر پختونخوا کا نام خراب کیا انہوں نے کہاکہ بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام و نشان نہیں پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہے۔ خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے برباد کر دیا ہے وہ ناکام ریلی میں مصروف ہیں۔ ہمارا جلسہ ثابت کریگا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں غیر مقبول ہو چکی ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کیلئے نواز شریف کا ایک سپاہی ہی کافی ہے۔ اگر وزیراعظم نواز شریف آ جاتے تو تاریخ رقم ہو جاتی۔ امیر مقام نے کہا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے وعدے کدھر چلے گئے، بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام ونشان نہیں جب کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ حکومت کرپشن کر رہی ہے اور وزیراپنی ہی حکومت کے خلاف اشتہارات چھپوا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا یہ حال ہے کہ عمران خان نے 4 مرتبہ میٹرک اور 4 مرتبہ انٹر میں فیل ہونے والے شخص کو وزیرلگایا، جس طرح شہبازشریف پنجاب میں دن رات کام کرتے ہیں ویسے ہی یہاں بھی ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ نواز نے پشاور میں جلسہ کرڈالا ن لیگ کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کو جلد پشاور لاؤں گا دھرنا خان نے آج خیبر پختونخوا میں اپنی مقبولیت دیکھ لی۔ مسلم لیگ نواز نے پشاور میں طاقت کا مظاہرہ بڑے جلسہعام سے کرتے ہو ئے امیر مقام نے عمران خان پر شدید تنقید کی انہیں دھرنا خان کا لقب دیتے ہوئے بولے کہ پشاور میں آج عمران خان نے اپنی مقبولیت دیکھ لی بتائیں خیبر پختونخوا انہوں نے کون سے کارنامے کئے۔ امقر مقام نے کہاکہ جلد اپنے قائد میاں نواز شریف کو پشاور لاؤں ن گا عوام جان چکے ہیں خدمت کی سیاست اور انتشار کی سیاست کون کررہا ہے۔پشاور میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا جس میں وزیراعظم شرکت کریں گے جب کہ عوام ملک کی ترقی کے لیے نواز شریف کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج پشاور آئے تو صوبے کی ساری پولیس ریلی میں لگ گئی، پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے والوں نے پولیس کو خود اپنی ریلی کی سیکیورٹی پر لگا دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 8 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
ملالہ یوسفزئی نے شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا
-
رویہ بہتر ہونے تک عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل نہیں کرینگے،شہریار خان
-
وزیراعظم نوازشریف کا امیرمقام کوٹیلی فون ، پشاورمیں کامیاب جلسہ کے انعقادپرمبارکباد
-
عمران خان کی چیریٹیز سے متعلق شائع شدہ معلومات انتہائی لغو اور حقائق کے بالکل برعکس ہیں،نعیم الحق
-
جو لوگ پہاڑوں پر ہیں یا بندوق اٹھائے ہوئے ہیں بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
-
3سال عوام سڑکوں پرحکومت کے خلاف نہیں نکلے ، پرویزرشید
-
بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو ایک ارب67کروڑ روپے فراہم کئے گئے
-
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا نے صوبائی کابینہ میں شامل 9 نئے وزراء سے حلف لیا
-
کوہاٹ،آئل ریفائنری کے قیام کیلئے مختلف مقامات پردھرنے
-
وفاقی حکومت کا کرنسی نوٹ چھاپنے والی سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ
-
ٹویاٹاجرمن اور فرنچ کمپنی رینالٹ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی
-
وزیراعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا،عمران خان
-
خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے ، امیرمقام
-
میتھیو بیرٹ کی پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش
-
ہیلی کاپٹر عملے کی باحفاظت واپسی :علماء کرام نے طالبان سے پس پردہ رابطوں کا آغاز کردیا
-
عمرا ن خان چندے کی ہیر پھیر اور احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں،پرویز رشید
-
حکومت نے قصاص اور احتساب تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنالی
-
وزیر اعظم نے انرجی کے تمام پروجیکٹس کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا
-
بعض سیاسی مخالفین کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے توان کی سیاست ختم ہوجائے گی:شہبازشریف
-
افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ
-
قاتل اقتدار کے دن تھوڑے رہ گئے ،تحریک قصاص نتیجہ خیز ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری
-
بیرون ممالک جن بڑے شہروں میں پاکستان کے قونصل خانے نہیں وہاں جلد از جلدقونصل خانے کھولے جائیں ،سراج الحق
-
کشمیر میں نہتے مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر عالمی اداروں اور ملکوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، حافظ محمد سعید
-
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ کو چیک ملنا شروع
-
مالی کے شمالی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار ہلاک ‘ 4 زخمی
-
ازبک ایئر لائن کے مسافر طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ
-
امریکہ نے ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی
-
افغان حکومت اورحزب اسلامی کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکا ن
-
شاہ سلمان کی امیر قطر سے ملاقات، عرب اور خلیجی امور زیرِ بحث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.