مالی کے شمالی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار ہلاک ‘ 4 زخمی

پیر 8 اگست 2016 10:50

باماکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) مالی کے شمالی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں یو این امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کڈال خطے میں جنوب اگولوک اینیفس سے 11 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن فورس کی گاڑی کے قریب ہوا۔دھماکے کے باعث یو این امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالے اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے ہے۔