بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو ایک ارب67کروڑ روپے فراہم کئے گئے

موجودہ مالی سال میں بلدیاتی اداروں کو 37ارب 80کروڑ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں ،سنئیر صوبائی وزیر عنایت الله

پیر 8 اگست 2016 10:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت ا لله نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ لوکل گورنمنٹ میں پہلی مرتبہ انجینئرنگ ونگ ، ڈیویلپمنٹ ونگ اور لوکل کونسل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

اسی طرح ہر ضلع میں ایک انجینئر اور بڑے اضلاع میں دو انجینئرز کی آسامیاں پیدا کرکے تعیناتی کا عمل بھی مکمل کیا گیا ۔ اسی کے علاوہ 62سب انجینئرز بھی بھرتی کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس بڑے اضلاع میں سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں اور 36اکاؤنٹنٹس کی تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے محکمے سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عنایت الله نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد 2663ویلج اور نائبر ہوڈ سیکرٹریز اور اسی تعداد میں نائب قاصدوں کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے اور 43ہزار بلدیاتی ناظمین اور کونسلرز کوبلدیاتی قوانین کے متعلق تربیت دی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں بلدیاتی ادارے مضبوط اور مستحکم ہوں گے اور عوام کو نچلی سطح پر سہولیات اور خدمات میسر آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو ایک ارب67کروڑ روپے فراہم کئے گئے جبکہ موجودہ مالی سال میں بلدیاتی اداروں کو 37ارب 80کروڑ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی ادارو ں کو مستحکم بنانے کے لئے پورے اخلاص سے اقدامات کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :