ملالہ یوسفزئی نے شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا

پیر 8 اگست 2016 10:22

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) نو بل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی کھلاڑی شاہد آفریدی کو بہت پسند کرتی ہوں اور موجودہ ٹیم میں شاہد آفریدی کا نہ ہونا بہت بڑا خلاء ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف نے کہا کہ انھیں شاہد آفریدی پسند ہیں اور وہ ان کی فین ہیں۔ انھوں نے شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ملالہ نے تسلیم کیا کہ شاہد آفریدی سب کے فیوریٹ ہیں۔ شاہد آفریدی کا موجودہ ٹیم میں نہ ہونا ایک خلا ہے جو مجھے پر ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوران شاہد آفریدی کو بہت مس کروں گی۔