نیکٹا نے دہشتگردی کی ہیلپ لائن پر بوگس کال کے مرتکب75نمبر بلاک کر دئیے

غیر سنجیدہ کال کرنے والے کسی بھی طرح ملک کی خدمت نہیں کر رہے ،نیشنل کوآرڈرینیٹر احسان غنی

جمعہ 19 اگست 2016 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لاتن۔19اگست۔2016ء) نیکٹا نے دہشتگردی کی ہیلپ لائن پر بوگس کال کے مرتکب75نمبر بلاک کر دئیے،نیشنل کوآرڈرینیٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ غیر سنجیدہ کال کرنے والے کسی بھی طرح ملک کی خدمت نہیں کر رہے، جمعرات کے روز نیشنل کوآرڈرینیٹر احسان غنی کی سربراہی میں نیکٹا کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دہشتگردی کی ہیلپ لائن سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیکٹا کی ہیلپ لائن پر جولائی کے پہلے ہفتے 8304کالز موصول ہوئیں جن میں سے 8264کالز بوگس نکلیں بوگس کالز کرنے والے موبائل نمبروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور اب تک 75موبائل نمبرز بند کروائے جا چکے ہیںِ، اس موقع پر احسان غنی نے کہا کہ غیر سنجیدہ کالز کرنے والے کسی بھی طرح ملک کی خدمت نہیں کر رہے۔