سعودی عرب،مرحوم شاہ عبداللہ کے قتل کی سازش پر چار مشتبہ افراد کا ٹرائل

جمعرات 24 نومبر 2016 11:43

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)سعودی عرب میں مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے قتل کی سازش کے الزام میں چار مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے کی دوباراہ سماعت شروع ہوگئی ہے۔ عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چاروں مشتبہ افراد القاعدہ سے وابستہ رہے تھے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے ان چاروں مشتبہ افراد کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں مسترد کردی تھیں اور ان کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ پہلے مشتبہ شخص پر تکفیری عقیدہ اپنانے ،قرآن وسنت کی خلاف ورزی اور دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک لیڈر سے مراسم رکھنے سمیت اکتالیس الزامات میں فرد جرم عاید کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے مشتبہ ملزم پر تکفیری نظریہ اپنانے ،سعودی حکومت پر حملہ آور ہونے، القاعدہ کے دہشت گردی کے نظریے کو قبول کرنے اور سعودی مملکت کے اندر اور باہر دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔

اس پر سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں بھی فرد جرم عاید کی گئی تھی۔انھوں نے القصیم کے دورے کے موقع پر شاہ عبداللہ مرحوم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔شاہ عبداللہ جنوری 2015ء میں طبعی وجوہ کی بنا پر مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے اور ان کی جگہ ان کے بھائی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقتدار سنبھالا تھا۔

متعلقہ عنوان :