پانامہ پر سپریم کورٹ کو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا،علی احمد کرد

پانامہ میں شامل افراد کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے،سپریم کورٹ قطری شہزادے کو طلب نہیں کرسکتی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 10:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء)ماہرقانون دان علی احمد کرد نے کہا ہے کہ پانامہ پر سپریم کورٹ کو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا پانامہ میں شامل افراد کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے،سپریم کورٹ قطری شہزادے کو طلب نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر ایکشن لے کر غلطی کی ہے،عدالت کو ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا پانامہ میں شامل تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی حیثیت نہیں،سپریم کورٹ قطری شہزادے کو طلب نہیں کرسکتی،نوازشریف کو ابھی مزید بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت عروج پر ہے،مہنگائی اور بے روزگاری ہے ایک سوال پر کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک ہم نے نیک نیتی سے چلائی تھی ہم قانون کی بالادستی کی بات کرتے تھے مگر قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوئی