دسمبر کے مہینے کے آمد کے باعث سانحہ آرمی پبلک سکول کے والدین کے غم ایک بار پھر تازہ ہونا شروع

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء) دسمبر کے مہینے کے آمد کے باعث سانحہ آرمی پبلک سکول کے والدین کے غم ایک بار پھر تازہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔سولہ دسمبر کو آرمی پبلک سکول پرہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں 145سکول کے بچے ، سٹاف نے جام شہادت نوش کیاتھا جبکہ سانحہ میں درجنوں بچے زخمی ہو ئے تھے ۔ جن میں سے بعض کا علاج بیرون ممالک میں ہو رہا ہے ۔

آرمی پبلک سکول کے سانحہ نے دنیا بھرکوہلا دیاتھا ۔ سانحہ کے فوراً بعد نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیا گیا سانحہ آرمی پبلک سکول کے غم تاحال تاز ہ ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کی تیسری برسی سولہ دسمبرکو منائی جائیگی ۔ سانحہ اے پی ایس کے لئے آرکائیوز لائبرئری میں یادگارہ شہدا بھی نہیں بن سکی ماہ دسمبر کی آمد کے باعث آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں شہیدہونے والے والدین کے غم ایک بار پھر تازہ ہونا شروع ہو گیا ہے سانحہ میں ایک ہی خاندان کے دو دو بچے بھی شہید ہو ئے تھے ۔

(جاری ہے)

سانحہ کے فوری بعد سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاورکادورہ کیاتھا سانحہ آرمی پبلک سکول میں شدت پسندوں کی جانب سے کم سن بچوں کوبیدردری سے شہید کیاگیاتھا ۔ سانحہ میں ایک بھائی شہید جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوا تھا دسمبرکے مہینے کی آمد کے باعث سانحہ آرمی پبلک سکول کے والدین ایک بار پھر اپنے بچوں کی راہ تکنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :