بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی

صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی، مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:24

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی نے فوج کی تعیناتی کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ ریاست کی وزیراعلیٰ ہوں ، بغیر اجازت فوج تعینات کی گئی جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :