پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پاکستان بناسپتی ایسوسی ایشن کے مابین ٹھن گئی

گھی ملز مالکان کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل، اوپن مارکیٹ کو تاحال گھی کی سپلائی بند

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء )پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پاکستان بناسپتی ایسوسی ایشن کے مابین ٹھن گئی۔ گھی ملز مالکان کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل، اوپن مارکیٹ کو تاحال گھی کی سپلائی بند، پاکستان بناسپتی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعزاز علی کا کہنا ہے کہ قلت اور قیمت بڑھنے کی ذمہ دار پنجاب فوڈ اتھارٹی ہوگی۔پھی ملز مالکان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کیخلاف مہم شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین اعزاز علی ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مذاکرات نہیں ہونگے۔اعزازعلی ملک کا کہنا تھاکہ متعلقہ وزیر سے ہی مذاکرات کیے جائیں گے، تب تک اوپن مارکیٹ کو گھی اورا?ئل کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو گھی ملز نہیں کھلیں گی۔بناسپتی گھی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر گھی کی طلب دس ہزار میٹرک ٹن ہے۔ اعزازعلی ملک نیاوپن مارکیٹ میں گھی کی قلت پیدا ہونے کی صورت میں قیمتیں بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :