بھارت ، شدید دھند کے باعث 37 ٹرینوں کی سروس اور 11 پروازیں منسوخ

منگل 27 دسمبر 2016 11:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) بھارت میں شدید دھند کے باعث 37 ٹرینوں اور گیارہ پروازیں مسوخ کر دی گئیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید دھند کے باعث وسطی کانپور ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینوں کی سروس معطل کی گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں بھی دھند کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں حد نگاہ 600 میٹر اور چار سو میٹر سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :