آرمی چیف کا افغان صدر ، چیف ایگزیکٹو او ر افغان آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ ،سال نو کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

پاکستان اور افغانستان میں امن و امان کا قیام خطے کے عظیم تر مفادمیں ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

اتوار 1 جنوری 2017 13:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی‘ افغان چیف ایگزیکٹو اور افغان آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ آرمی چیف کے افغان قیادت کو سال نو کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی‘ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اپنے ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور نئے سال 2017 ء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن و امان کا قیام خطے کے عظیم تر مفادمیں ہے۔افغان قیادت نے آرمی چیف کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی ہے۔