مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں رہے، سرتاج عزیز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پاک بھارت مذاکرات برابر کی سطح پر ہونگے پاکستانی فورسز 2016میں دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار رہی، مشیر خارجہ

اتوار 1 جنوری 2017 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں رہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پاک بھارت مذاکرات برابر کی سطح پر ہونگے، پاکستانی فورسز 2016میں دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار رہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارتی وزیراعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوئے بلکہ مودی حکومت آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم مزید تیز کر دیا، کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کا مزید آزادی برقرار ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی موقف کو پذیرائی مل رہی ہے کہ پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات چاہتا ہے، پاک بھارت مذاکرات شروع ہونگے تو مذاکراتی ایجنڈے میں کشمیر کا مسئلہ بھی شامل ہوگا، مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان نے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی گئیں،افغانستان میں امن و امان کے قیام کیلئے مختلف گروپوں کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی، افغان مفاہمتی عمل میں کتنی کامیابی حاصل ہو ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، امریکا میں آنے والی نئی حکومت خطے میں پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان2016میں دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار رہا، بہت حد تک دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا۔