عراق، یکے بعد دیگر دو خودکش دھماکے، 28افراد ہلاک، 54زخمی

اتوار 1 جنوری 2017 13:38

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) عراق میں دو نم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 28افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد کی مصروف مارکیٹ السیناک میں خودکش حملہ آوروں نے اس وقت یکے بعد دیگر دو بم دھمکالے کئے جب بڑی تعداد میں لوگ خریداری اور دیگر کاموں میں مصروف تھے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 28افراد ہلاک جبکہ 54سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :