شام، داعش باغیوں نے حلب کے مشرقی علاقوں کیلئے پانی کی سپلائی منقطع کر دی

اتوار 1 جنوری 2017 13:38

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) شام میں داعش نے حلب کے لئے پانی کی سپلائی منقطع کر دی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہلال احمد کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش نے حلب کے مشرقی علاقوں کو پانی سپلائی کرنیوالی دو لائنیں کاٹ کر علاقے کے رہائشیوں کیلئے پانی کی فراہمی بند کر دی، بیان کے مطابق علاقے کے رہائشی سخت پریشان ہیں اور وہ پانی کی سپلائی لائنوں کی بحالی کیلئے شدت سے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :