مصری پارلیمنٹ میں سعودیہ کے ساتھ سرحد بندی کی قرار داد پیش

اتوار 1 جنوری 2017 13:38

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کے ساتھ بحری حدود کی حد بندی کی قرار داد پیش کردی گئی۔ مصر اور سعودی عرب کے درمیان ازسرنوبحری حد بندی کا معاہدہ 8 ماہ قبل طے پایا تھا، جس کے تحت مصر نے بحیرہ احمر میں واقع دو جزیروں تیران اور صنافیر کو سعودی عرب کے حوالے کردیا تھا۔

(جاری ہے)

مصر میں لاکھوں لوگوں نے سعودی عرب کو جزیرے دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تاہم مصر کی آمرانہ حکومت نے عوامی احتجاج کو نظر انداز کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :