وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نیلی پٹی لگا کر خود کو حکومتی افسر بنانے والا نوسر باز گرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جنوری ۔2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نیلی پٹی لگا کر خود کو حکومتی افسر بنانے والا نوسر باز گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سبزی منڈی نے گشت کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکھنے کا اشارہ کیا جس نے گاڑی پر نیلی پٹی لگائے رکھی تھی، گاڑی میں سوار ملزم حامد نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا بعدازاں ثبوت مانگنے پر ملزم کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وفاقی دارالحکومت میں نیلی پٹی والی گاڑی پر گھومتا ہے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :