مجھے شیطان نظر آرہا ہے، جہاز میں سوار تمام افراد مر جائیں گے

روس میں نجی فلائٹ دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار، جہاز میں موجود بوڑھے آدمی نے تمام مسافروں کو ڈرا دیا

پیر 2 جنوری 2017 11:03

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء )جنوب مغربی روس میں کریسنوڈر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھری پرواز ایک بوڑھے آدمی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی،بوڑھا آدمی اچانک سے چلا تے ہوئے کہنے لگا کہ اسے شیطان نظر آرہا ہے اور جہاز میں سوار تمام افراد مر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جہاز میں موجود تمام مسافر بوڑھے آدمی کی اس واویلے سے مکمل طور پر خوفزدہ ہو گئے اور عملے کی جانب سے اسے سنبھالنے کی کوشش کی گئی لیکن بوڑھا شخص خاموش ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا جس پر جہاز کے عملے نے سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا اورجہاز میں امن قائم رکھنے کیلئے اس بوڑھے آدمی کو جہاز سے باہر نکالنے کا کہہ دیا۔

اس جہاز میں سوار ایک مسافر نے تمام واقعہ کی فوٹیج بھی بنا ئی اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

بوڑھے آدمی کو جہاز سے باہر نکالنے کے بعد تمام مسافروں کو پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تقریبا40منٹ جہاز سے باہر ایک بس میں گزاریں تاکہ پولیس جہاز کا اندر سے اچھی طرح معائنہ کرلے کہ کہیں کوئی دھماکہ خیز مواد نہ پڑا ہویا وہ بوڑھا آدمی کوئی دھماکہ خیز ڈیوائس نہ چھوڑ گیا ہو۔

فلائٹ کو دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پرا جبکہ مسافروں کو چیکنگ کے دوران 40منٹ بس میں ہی انتظار کروایا گیا۔اس سارے معاملے کی ویڈیو بنانے والے ایوان کے کا کہناتھا کہ "بظاہر وہ بوڑھا آدمی پاگل دکھائی دیتا تھا،لیکن مجھے تو وہ دہشت گرد ہونے کی بجائے ایک دماغی مریض اور نشہ کرنے والا لگتا تھا"۔بہرحال اس بوڑھے آدمی کے باعث ہر مسافر کو جہاز سے اترنا پرا اور فلائٹ بھی دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔اس کے علاوہ دوسرے مسافر جنہوں نے فلائٹ پہلے سے ہی بک کروائی ہوئی تھی انکو بھی دوسری فلائٹ لینے کے لئے24گھنٹے سے زیادہ کا انتظار کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق جس بوڑھے آدمی کو جہاز سے اتارا گیا تھا اس کا نام نہیں بتایا گیا۔