ہریانہ : مودی کے حامی نے وزیراعلیٰ اروند کیچروال کو جوتا مار دیا ،بال بال بچ گئے

سیکورٹی اہلکاروں نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا مودی ایک بزدل انسان ہے،اپنے اوپر تنقید کو برداشت نہیں کرسکتا ، کیچروال

پیر 2 جنوری 2017 11:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء)بھارتی ریاست ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے جلسے میں مودی کے حامی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو جوتا ماردیا،جوتا وزیراعلیٰ کو نہ لگا اور قریب سٹیج پر جاگرا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں عام آدمی پارٹی کے جلسے کے دوران جب نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال خطاب کررہے تھے کہ جلسے میں موجود مودی کے حامی نے اچانک جوتا ماردیا،خوش قسمتی سے جوتا اروند کیجریوال کو نہ لگا اور سٹیج کے قریب آکر گرگیا،جلسے میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے،اپنے اوپر تنقید کو برداشت نہیں کرسکتے مجھ پر مودی کے حامی نے جوتا پھینکا اور اس کی ذمہ داری بھی مودی پر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی جوتا پھینک سکتے ہیں لیکن ہماری اقدار ہمیں ایسی اوچھی حرکت کی اجازت نہیں دیتی

متعلقہ عنوان :