شائننگ انڈیا ، دلت خاتون ہسپتال کے ٹوائلٹ میں بچے کی پیدائش پر مجبور

پیر 2 جنوری 2017 11:17

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء)شائننگ انڈیا کا مودی سرکار کا نعرہ ذات پات کی تقسیم ، امتیازی رویوں میں دب کر رہ گیا ، کیرالہ میں دلت خاتون کو ہسپتال کے کمرے میں بچے کو جنم دینے کی اجازت نہ ملی جس پر مجبوراً خاتون نے بچی کو واش روم میں جنم دیا ، بھارت میں دلتوں کو آئے روز امتیازی رویوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔