جاوید ہاشمی نے اس زمانے میں کیوں راز چھپائے رکھے ، اب کیوں راز افشاں کررہے ہیں ،مولابخش چانڈیو

عمران خان نے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کی تھی، ہم کہہ رہے تھے کہ تبدیلی انگلی اُٹھنے سے نہیں آئیگی بلکہ تبدیلی عوام کو ساتھ لے کر چلنے سے آئے گی، صوبائی وزیر اطلاعات

پیر 2 جنوری 2017 10:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی اس زمانے میں کیوں راز چھپائے بیٹھے تھے اور اب کیوں راز افشاں کررہے ہیں ، ہمیں تو اس وقت بھی شک تھا عمران خان نے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کی تھی، ہم کہہ رہے تھے کہ تبدیلی انگلی اُٹھنے سے نہیں آئیگی بلکہ تبدیلی عوام کو ساتھ لے کر چلنے سے آئے گی۔

وہ سندھ میوزیم میں سابقہ سینیٹر اور زرعی ماہر سید قمر الزماں شاہ کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر سید نوید قمرالزماں شاہ، مظہرالحق صدیقی، ڈاکٹر آغا تاج اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ میرے قائد کہہ رہے تھے کہ پاناما پر ہم پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے لیکن عمران خان کہتے تھے کہ ہمیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے جب آصف علی زرداری ملک سے گئے تو کہا گیا کہ وہ کیوں گئے ہیں اور کب آئیں گے اب وہ واپس اپنے ملک میں آگئے ہیں تو کہا جارہا ہے کہ یہ ملک سے واپس کب جائیں گے، یہ آصف زرداری کے آباؤ اجداد کا وطن ہے انہیں آنے اور جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف تحریک شروع ہوچکی ہے ، پیپلزپارٹی کے کارکنان تیاری کرلیں جیسے جیسے قائدین ہمیں احکامات دیں گے ہم ویسے ہی کرتے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کو بچانے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس انداز میں چھوٹے صوبوں سے زیادتی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک صوبے میں دھونس دھاندلی کے ذریعے جیت کر باقی تین صوبوں کی بات نہ کی جائے ایسا نہیں چلے گا، اب یہ ڈرامہ بند ہونا چاہئے۔ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے ، ایک مرتبہ بھی ان کا وفاقی چہرہ ہم نے نہیں دیکھا