آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین فوج کے کمانڈرکی ملاقات

خطے کی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

منگل 3 جنوری 2017 10:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین فوج کے کمانڈرکی ملاقات ‘ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عیسیٰ بن سلیمان الخلیفہ نے پیر کے روز جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان خطے کی سکیورٹی۔ فوج کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر بحرین کے کمانڈر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔