ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا

12000 میگاواٹ طلب کے باوجود گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا بجلی بنانے والی کمپنیوں کی فنڈز کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پاور پلانٹ بند کرنے کی دھمکی

منگل 3 جنوری 2017 10:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء) ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا‘ 12000 میگاواٹ طلب کے باوجود بھی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا بجلی بنانے والی کمپنیوں نے فنڈز کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پاور پلانٹ بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی اگر فنڈز جاری نہ ہوئے تو ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے آٹھ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کا اسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ملک بھر میں کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک کو بجلی کی ضرورت صرف 12 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ حکومت نے سیزن میں پندرہ ہزار سے کہیں زیادہ بجلی بنانے کے ریکارڈ کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی اور دوران سال کے ابتداء میں بھی لوڈ شیدنگ کا طویل سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی بنانے والی کمپنیوں نے مالی بحران کی شکایت کی ہے اگر انہیں فندز نہیں دیئے جائین گے تو وہ پاور پلانتس بند کردیں گے اگر ایسا ہوا تو اس سے ملک میں بجلی کا بدترین کریک ڈاؤن ہوگا جس پر قابو پانا حکومت کے بس میں نہ ہوگا۔