اسلام آباد ہائیکورٹ، ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری

منگل 3 جنوری 2017 11:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ فریقین سے سترہ جنوری تک جواب طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لیگی رکن سمیرا ملک کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری دیا اور الیکشن کمیشن اور سمیرا ملک کے مخالف فریق کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سترہ جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ واضع رہے کہ 22 دسمبر کو ہونے والے چیئرمین کے انتخاب میں لیگی رکن سمیرا ملک کامیاب قرار پائی تھیں۔ جس پر مخالف فریق کی جانب سے سمیرا ملک کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل کے چیئرمین کے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔