جہلم ،شروٹ کی پہاڑیوں سے ہاتھی کے 35لاکھ سال پرانے دانت دریافت

دانت کی لمبائی 6فٹ ایک انچ ، ریسرچ ٹیم مزید فوسل کی تلاش میں مصروف

منگل 3 جنوری 2017 11:03

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء) جہلم میں شروٹ کی پہاڑیوں سے ہاتھی کے 35لاکھ سال پرانے دانت دریافت ہو گئے۔ دانت کی لمبائی 6فٹ ایک انچ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جہلم کے علاقے شروٹ کی پہاریوں میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کی ٹیم نے کھدائی کر کے 35لاکھ سال پرانا ہاتھی کا دانت دریافت کر لیا۔ ہاتھی دانت کی لمبائی 6فٹ اور ایک انچ ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کی ریسرچ ٹیم مزید فوسل کی تلاش میں مصروف ہے۔ مزید تحقیقات سے ہاتھیوں کی جسمانی ساخت کا انداز لگایا جا سکتا ہے