ضلعی عدالت میں بیوی کو دوستوں کے ہمراہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنانیوا لاملزم مقدمہ سے بری

باقی ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 3 جنوری 2017 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء) اپنی ہی بیوی کو دوستوں کے ہمراہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنانے والے ملزم کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے شاید شدہ خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی سماعت کی، سماعت کے دوران فاضل جج نے مقدمہ کے مرکزی ملزم بابر عرف جابر کے خلاف مدعیہ کی جانب سے پیش کیے گئے راضی نامہ کو بنیاد بناتے ہوئے اسے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان بدر، جلیل اور یونس کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، واضح رہے کہ بابر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف صائمہ ریاض نے تھانہ کھنہ میں مقمدہ نمبر120\2016 درج کرا رکھا ہے جس میں مدعیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر بابر نے اپنے دوستوں اور ایک ماموں کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک نامعلوم مقام پر جاکر اسے اجتماعی جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا