سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس
کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کوعدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہ کیے جانے پر وزارت کیڈ پر شدید برہمی کااظہار آئندہ اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،سیکرٹری کیبنٹ،سیکرٹری کیڈ،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لا ڈویژن لازمی شر یک ہونے کا حکم آئی جی اسلام آبادکو بلا کر اجلاس میں شریک نہ ہونے والوں کوگرفتار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے گا،قائمہ کمیٹی مسئلہ حل نہ کرنے اور مسلسل لیت ولعل سے کام لینے کے خلاف کمیٹی اراکین نے احتجاجاً واک آوٹ کردیا، سینیٹر نجمہ حمید منا کر واپس لائیں
بدھ 4 جنوری 2017 11:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادا روں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کوعدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہ کیے جانے پر وزارت کیڈ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،سیکرٹری کیبنٹ،سیکرٹری کیڈ،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لا ڈویژن لازمی شر یک ہونے کا حکم دیاہے جبکہ کہاہے کہ آئی جی اسلام آبادکو بلا کر اجلاس میں شریک نہ ہونے والوں کوگرفتار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے گا،دس دس سال سے تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ سڑکوں پر انصاف کے لیے رل رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، کوئی کام نہ کرنے پر وزیر کیڈ کو ہٹا دیا جائے ۔
مسئلہ حل نہ کرنے اور مسلسل لیت ولعل سے کام لینے کے خلاف کمیٹی اراکین نے احتجاجاً واک آوٹ کردیاجنہیں سینیٹر نجمہ حمید منا کر واپس لائیں۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کا اجلاس سینٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ قائد اعظم یونیورسٹی، سی ڈی اے ،ایف ڈی ای اورکیڈ حکام ، وزارت قانون و انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ زیر غورلایا گیا ،اس موقع پر شاہی سید نے کہاکہ اگر ہماری ہدایات پر عمل نہیں ہوتا تو کمیٹی کو ختم کر دینا چاہیے،کمیٹی کے آئندہ اجلاس سے پہلے عملدرآمد رپورٹ پیش ہونی چاہیے،دس سال بعد بھی انٹرویو لینا ہے، دس سالوں میں جن بچوں کو پڑھایا ان کا کیا قصورہے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ عدالت کے فیصلے کے باوجود اگر اساتذہ کو مستقل نہیں کرنا تو جواب دے دیں ۔سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو نے کہاکہ اب ہائیکورٹ میں معاملہ ہے، عدالت نے سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے پالیسی مانگی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمودنے اس پر کہاکہ وزیرمملکت کوئی کام نہیں کرتے انہیں وزارت سے ہٹا دینا چاہیے۔کمیٹی اراکین نے ڈیلی ویجز اساتذہ کی جواننگ سے متعلق کمیٹی کے احکامات نہ مانے جانے پر واک آوٹ کردیا جنہیں دس منٹ بعد سینیٹر نجمہ حمید منا کر واپس لائیں۔اجلاس کے دوران ڈیلی ویجز خاتون ٹیچر معاملہ سناتے ہوئے آبدیدہ ھو گئیں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کو اسی کابینہ کی سفارشات پر جوائننگ دے دی گئی ہے مگر اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہے، تین ماہ کی تنخوائیں نہیں دی گئیں،ڈیلی ویجز ملازمین کمیٹی میں پھٹ پڑے اور کہاکہ کیڈ حکام ان کے ساتھ مذا ق کررہے ہیں ۔معاملے کو بے وجہ لٹکایا ہواہے۔اس پر شاہی سید کا کہنا تھا کہ اگلا اجلاس صرف ڈیلی ویجز ملازمین کا ایجنڈا رکھا جائے،رکن کمیٹی سیف اللہ مگسی نے کہاکہ دس سال بعد میرٹ کی بات کرتے ہیں دس سال ان کو کام کرنے دیاگیا ان کی تعیناتی کے وقت کیوں نہیں پوچھا گیا؟؟ اس وقت میرٹ کہاں تھا ؟؟شاہی سید کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواوں کے لیے پیسہ نہیں، سیکرٹری کیڈ سمیت متعلقہ حکام کی تین ماہ کی تنخوائیں روک دیں، شاہی سید کی تجویز ۔ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کا معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دویژن، سیکرٹری خزانہ، وزیر کیڈ، سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیاچیئرمین ایف پی ایس سی بھی ذاتی حیثیت میں طلب ،آئندہ اجلاس میں جو پیش نہ ہوا وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، کمیٹی کا فیصلہ ،اگلا اجلاس ایک نکاتی ہو گا، چیئرمین کمیٹی سینٹر طلحہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وزارت کیڈ کو مستقلی کے لیے اقدامات کرنے چاہیں، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سہیل الطاف ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ساتھ منسلک کر کے وزارت خزانہ کو پوسٹوں کے لیے مراسلہ بھجوایا جائے، ایڈیشنل سیکرٹری سہیل الطاف۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری ا سٹیبلشمنٹ ،سیکرٹری کیبنٹ،سیکرٹری کیڈ،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لا ڈویژن کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آبادکو بھی طلب کرتے ہوئے کا کہ جو بھی ان میں سے اگلے اجلاس میں شریک نہ ہوا تو اجلاس کے دوران ہی ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اوریہ لوگ گرفتار کر کے کمیٹی میں پیش کیے جائیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 4 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس
-
ن لیگ کا موٹو گینگ کہتا ہے پی ٹی آئی نے ثبوت پیش نہیں کئے، ثبوت پیش کرنا ہمارا نہیں حکومتی تحقیقاتی اداروں کا کام ہے،عمران خان
-
تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،لیگی رہنماؤں کا ردعمل
-
وزیراعظم نوازشریف سے بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات
-
پشاور اور کوہاٹ کی جیلوں میں 2016میں سانحہ آرمی پبلک سکول سمیت دیگر سنگین الزامات میں پانچ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزادے دی گئی
-
نیکٹا نے دہشتگردوں کی ذہبی تربیت کے لیے ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس
-
سینیٹ فنکشنل کمیٹی منتقل کردہ اختیارات اور قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا مشترکہ اجلاس
-
آصف زرداری کا سلمان تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر پیغام
-
کے الیکٹر ک کے صارفین کیلئے خوشخبری،نیپرا کا بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتے ہیں،میجر جنرل ندیم احمد انجم
-
کراچی، پولیس افسران پر حملوں کا منصوبہ بے نقاب، گرفتار دہشت گردوں کا انکشاف
-
تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن عدالت کے باہرعدالت نہ لگائیں اورعدلیہ پردباوٴڈالنے کی کوشش نہ کریں ، عاصمہ جہانگیر
-
مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے،ممتا بینرجی
-
یمن،عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں دو حوثی کمانڈر ہلاک
-
عراق ،داعش نے کرکوک سے فرار کی قیمت 600 ڈالر مقرر کر دی
-
یمنی فوج نے حوثیوں کو میزائل اسمگلنگ کی سازش ناکام بنا دی
-
سال 2016ء میں صہیونی حکومت نے 1600 فلسطینی بے گھر کیے،رپورٹ
-
شام میں داعش کے 18 شدت پسند ہلاک کر دئیے، ترک فورسز
-
یورپی یونین،سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع
-
لیبیا کے نائب وزیراعظم مستعفی
-
سعودی عرب ، درجنوں غیر ملکی کارکنوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
-
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے فوری طور پر صوبہ بھر کے کالجوں کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں پرپاپندی عائد کردی
-
قومی اسمبلی میں 20 کروڑ عوام کے سامنے بتایا گیایہ جا ئیداد کیسے بنائی پھر قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ گے۔ افتخار محمد چو ہدری
-
کراچی، ریڈزون میں جلسوں، جلوسوں پر 60 دن کیلئے پابندی
-
کوئی شبہ نہیں پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس سے رخصتی چاہی، اکرم شیخ
-
کوئٹہ ،گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں
-
پنجاب بھر میں سی این جی 2.20روپے فی کلو مہنگی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،طویل خشک سردی کا خاتمہ
-
ایڈیشنل سیشن جج اور انکے اہلخانہ کی جانب سے کم سن ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس کا ڈراپ سین
-
بدین، مخالفین کی فائرنگ، سیاسی پارٹی کارہنماقتل ،گولارچی میں ہڑتال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.