استنبول ، ترک پولیس کی کارروائی ، افغان ترک گینگ کے 4ملزمان گرفتار

6مغوی پاکستانی بازیاب پاکستانی سفارتخانے نے اور دفتر خارجہ مغویوں کی بازیابی تصدیق کر دی

جمعرات 5 جنوری 2017 11:12

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء) ترک پولیس نے افغان ترک گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کر کے 6مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کروا لیا گیا، گینگ کے تین ملزمان گوجرانوالہ میں پہلے ہی گرفتار ہیں، پاکستانی سفارتخانے نے اور دفتر خارجہ مغویوں کی بازیابی تصدیق کر دی، میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے6پاکستانی جن میں ذیشان، عابد علی، عثمان علی اور عادل احمد،فصل امین، اشباراحمد شامل ہیں، غیر قانونی طو پر ترکی کے راستہ یورپ جارہے تھے کہ انہیں افغان ترک گینگ نے راستے میں تشدد کانشانہ بنایا اور تشدد کی وڈیو بنا کر ان کے لواحقین کو بھیجی اور20لاکھ روپے فی کس تاوان طلب کیا، متاثرہ خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد کرنے کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا، ایف آئی اے نے پاکستان میں کارروائی کرتے ہوئے گرجرانوالہ سے تین انسانی اسمگلروں کو حراست میں لیا تھا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے شامی سرحد کے قریب سے اغوا کیے گئے 6مغوی پاکستانیوں ترکی کے علاقے عثمان باشا سے کارروائی کر کے بازیاب کرا لیا اور پاکستانیوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے4ارکان کو گرفتار کر لیا، اغوا کاروں کا تعلق افغان ترک گینگ سے بتایا جاتا ہے، ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے بریس اتاشی عبدالبکر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے نے گوجرانوالہ سے گرفتار گینگ کے ارکان کی معلومات تر پولیس کو فراہم کی تھیں، اور ان معلومات کی ترک پولیس کارروائی کی، ترک پولیس کے چھاپے کے دوران چھ پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کے ترکی میں مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کی تصدیق کر دی، اغوا کاروں سے بازیاب کرے گئے پاکستانیوں میں عثمان علی، ذیشان، اشبار، فضل امین، عابد علی اور عادل احمد شامل ہیں، جن کا تعلق گوجرانوالہ مردان اور پشاور سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :