دوران حج حادثے کا شکار کرین غیر قانونی کام کر رہی تھی،آپریٹر بھی ناتجربہ کار تھا،بن لادن گروپ کے انجینئر کا انکشاف

جمعرات 5 جنوری 2017 11:23

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء)تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کے انجینئر نے انکشاف کیا ہے کہ ستمبر 2015ء میں حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں حادثے کا شکار کرین غیرقانونی طور پر کام کر رہی تھی کرین آپریٹر بھی ناتجربہ کار تھا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق بن لادن کمپنی کے انجینئر نے عدالت میں دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ستمبر2015ء میں حج کے دوران جو کرین حادثہ کا شکار ہوئی اس کا لائسنس بھی نہیں تھا اور وہ غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھی کام کرنے والے مزدوروں کو کرین چلانا بھی نہیں آتی تھی۔واضح رہے کہ کرین حادثے میں110افراد جاں بحق اور206 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :